شہباز گل کا اسلام آبادانتظامیہ کیساتھ جانے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ میڈیکل کیلئے جانے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کوطبی معائنے کے لیے اسلام آباد پولیس نے لے جانا تھاجس کے بعد انہوں نے میڈیکل سے انکار کردیااس کے بعد معاملے پر جیل انتظامیہ اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد ٹیمیں واپس روانہ ہوگئیں۔
خیال رہے کہ شہباز گل کو میڈیکل کروانے کے لیے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں منتقل کیا جانا تھا۔ جو کہ تاحال ممکن نہیں ہوسکا ہے۔ اس حوالے سے اڈیالہ جیل انتظامیہ نے کہا کہ شہباز گل کو اسلام آباد منتقل نہیں کیا جارہا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کی تمام رکاوٹیں دور