(24 نیوز)حکومت نے مہنگائی سے پریشان عوام کو ریلیف دینے کے بجائے پٹرول بم گرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا،پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لٹر اضافہ کردیاجس سے پٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے فی لٹر ہو گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 44 پیسے فی لٹر ہو گئی۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 67 پیسے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 199 روپے 40 پیسے ہو گئی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 43 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 191 روپے 75 پیسے ہو گئی۔وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پٹرول 6 روپے 72 پیسے فی لٹر مہنگا
Aug 15, 2022 | 23:53:PM