سیلابی پانی نے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ کر دیں، کسان حکومتی امداد کے منتظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محی الدین )پاکپتن میں دریائے ستلج کے سیلابی پانی ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں دریائے ستلج کے سیلابی پانی نے جہاں کسانوں کے رہائشی علاقوں میں تباہی مچائی وہیں ہزاروں ایکڑ میں کھڑی تیار فصلیں تباہ کر دیں، جس سے کسان مالی مشکلات میں پھنس چکا ہیں، صدر کسان اتحاد پنجاب رضوان اقبال کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج کے سیلابی پانی نے کئی دیہات تباہ کر دیئے،سیلابی پانی نے کسانوں کی ہزاروں ایکڑ میں کھڑی تیار فصلیں تباہ کر دیں،جانوروں کے چارے کی کمی سے آنے والے وقت میں دودھ کا بحران پیدا ہو سکتا ہے،کسان مالی مشکلات میں پھنس چکا ہے حکومت کو اقدامات اٹھانے چاہیئں۔
یہ بھی پڑھیں:اہم شہر میں دھماکہ ، متعدد افراد ہلاک