سابق امریکی صدر پر فرد جرم عائد

Aug 15, 2023 | 09:38:AM

(ویب ڈیسک)امریکا کے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ پرجارجیا کے انتخابات میں مداخلت کے الزام پرفردِ جرم عائد کردی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر2020 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت سے متعلق مقدمے پرفردِ جرم کی گئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے 18 اتحادیوں پربھی جارجیا میں 2020 کے انتخابات میں مداخلت کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

ضرورپڑھیں:چیئرمین سینیٹ کا شفاف الیکشن کیلئے سینیٹ کمیٹی بنانے کا اعلان
گرینڈ جیوری نے پیرکوایک دن کی سماعت کے بعد فردِ جرم عائد کی۔ استغاثہ نے جارجیا میں 2020 کے انتخابات پلٹنے کے لیے ٹرمپ کی کوششوں پرثبوت پیش کیے تھے۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فردِ جرم جج رابرٹ مک برنی نے عائد کی۔ واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف یہ چوتھا مجرمانہ مقدمہ ہے۔

مزیدخبریں