تیز ہوائیں،گرج چمک،بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کومل اسلم،آئمہ خان) محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب،خطۂ پوٹھوہار بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرکے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بالائی پنجاب،خطۂ پوٹھوہار ، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے ،جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔
شہر لاہور میں سورج بادلوں کے تعاقب میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بونداباندی کا امکان ظاہر کردیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 26ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔
لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں بہتری، ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح بہتری کیساتھ 84ریکارڈ کی گئی۔ لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں 9 نمبر پر آگیا ہے۔
کراچی میں صبح سویرے کچھ علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے۔ جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 17 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت نے متحدہ عرب امارات کو پہلی بار روپے میں تیل کی ادائیگی کردی
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سیالکوٹ، نارووال ، لاہور، قصور ، اوکاڑہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات ، میانوالی ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ ، بھکر، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم ،چکوال، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔