(فرزانہ صدیق) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو وفاقی دارالحکومت سے ایک اور بری خبر مل گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئر مین پی ٹی آئی کی 3مقدمات میں ضمانت خارج کر دی ،اےٹی سی جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کھنہ میں دو اور تھانہ بھارہ کہو میں ایک مقدمہ درج تھا،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عدم حاضری کے باعث ضمانتیں خارج کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کو اب تک کا سب سے بڑاجھٹکا لگ گیا
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان توشہ خانہ کیس میں مجرم ثابت ہونے پر اس وقت اٹک جیل میں قید ہیں، راولپنڈی سیشن کورٹ نے انہیں 5 سال کیلئے نااہل، ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔