بھارت کے یوم آزادی پر کشمیریوں کا یوم سیاہ,احتجاجی ریلیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بھارت کے یوم آزادی پر کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا،مظفرآباد میں کشمیر لبریشن سیل اور پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام یوم سیاہ پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔
لبریشن سیل کے زیر اہتمام ریلی کی قیادت وزیر حکومت چودھری رشید کر رہے ہیں، ختم نبوت چوک چھتر میں سینکڑوں شہریوں کی یوم سیاہ ریلی میں شرکت،بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور منانے کیلئے شہریوں نے مرکزی شاہراہ پر مارچ کیا، بھارتی فوجی قبضے کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی،’’بھارتی غاصبو جموں کشمیر چھوڑ دو‘‘ ’’ہندوستانی قابضو کشمیر ہمارا چھوڑ دو‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔
وزیر حکومت چودھری رشید کا کہنا تھا کہ ہندوستان کا یوم آزادی ریاستی عوام کیلئے یوم سیاہ ہے،عُزیر احمد غزالی کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کی آزادی سلب کرکے خود کس منہ سے یوم آزادی منا رہا ہے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ جموں کشمیر پر قابض، اس کا یوم آزادی کشمیریوں کیلئے یوم احتجاج ہے، ہندوستان نے دس لاکھ قابض فوجیوں کے ذریعے جموں کشمیر پر قبضہ جما رکھا ہے۔