پرویز الٰہی کا سوموار تک 6روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی) احتساب عدالت نے پرویز الٰہی کا سوموار تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
احتساب عدالت نے پرویز الٰہی کا 21 اگست تک 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، عدالت نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلہ آنے تک کیس کو چلانے کی استدعا منظور کر لی
چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل امجد پرویز نے استدعا کی کہ ہائیکورٹ کے فیصلے آنے تک دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر دے دیا جائےکیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ جب ہائیکورٹ کا فیصلہ آ جائے تو پھر کیس آگے بڑھایا جائے،چوہدری پرویزالٰہی کی عمر 70 سال سے زائد ہے ہم چاہتے ہیں کہ انھیں میڈیکل،گھر کا کھانا اور ان کے ڈاکٹر سے چیک اپ کرانے کی اجازت دی جائے۔
گجرات ترقیاتی منصوبوں میں1ارب25کروڑکی کرپشن معاملے پر سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا
پرویز الہٰی و دیگر پر گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کا الزام ہے،نیب لاہورگزشتہ روز پرویز الہٰی کوراولپنڈی سےگرفتار کرکے لاہور لے کر آئی تھی ۔