(ویب ڈیسک) روس میں رات کے وقت پٹرول پمپ پر دھماکے کے بعد آ گ لگ گئی، واقعے میں 27 افراد ہلاک بچوں اور خواتین سمیت 66 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق داغستان کے دارالحکومت مکھا چھکالا میں مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے پیٹرول پمپ پر زور دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی ، واقعے میں 66 افراد زخمی بھی ،آگ نے قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، شدید زخمیوں کو ائیرکرافٹ کے ذریعے ماسکو منتقل کر دیا گیا،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے تقریباً 600 اسکوائر میٹر کے علاقے کو لپیٹ میں لیا،روسی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق پیٹرول پمپ کے قریب کھڑی گاڑی کی مرمت کے دوران اس میں دھماکا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:جیل میں قید عمران خان کو ایک اور بری خبر مل گئی