یوم آزادی پر انتشار پھیلانے کی کوشش،پی ٹی آئی کے 8 کارکنان پر مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خان پور میں یوم آزادی پر انتشار اور خوف و ہراس پھیلانے پر تحریک انصاف کے 8 کارکنان پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خان پور میں پاکستان تحریک انصاف کے 8 کارکنان کیخلاف یوم آزادی پر انتشار اور خوف و ہراس پھیلانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈنڈا بردار ملزمان نے یوم آزادی پر راستے بلاک کئے اور عوام کو دھمکیاں دیں۔
ضرورپڑھیں:سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
خان پور پولیس نے 5 موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لیں، دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔