الیکشن کمیشن نے میڈیا پر انتخابات پولز سروے کرانے پر پابندی لگادی

Aug 15, 2023 | 11:41:AM

( راؤ دلشادحسین)الیکشن کمیشن نے میڈیا پر قبل اور بعداز انتخابات پولز سروے کرانے پر پابندی لگادی۔

میڈیا پر الیکشن سے پہلے اور بعد میں انتخابات پولز سروے کرانے پر پابندی عائد کر دی گئی،الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کیلئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا آؤٹ لیٹس کے آفیشل ڈیجیٹل میڈیا اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا انفلوانسرز پر ووٹ ڈالنے سے متعلق رائے کی تشہیر پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیل سستا ہو گیا

آئندہ عام انتخابات کیلئے جاری ضابطہ اخلاق میں الیکشن کمیشن نے کسی بھی پولنگ اسٹیشن یا حلقے میں کسی بھی قسم کے ایسے سروے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے  جو ممکنہ طور پر ووٹرز کے ووٹ ڈالنے کے آزادانہ انتخاب کو متاثر کر سکتا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ایگزٹ پول اور انٹری پولز دونوں کی تشہیر پر پابندی عائد کی گئی ہے، ایگزٹ پول پولنگ اسٹیشنوں سے نکلنے والے ووٹرز کی رائے پر مبنی سروے کو کہا جاتا ہے جس میں یہ پوچھا جاتا ہے کہ انہوں نے ووٹ کیسے ڈالا، اسی طرح لوگوں کے ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشنوں میں داخل ہونے سے قبل ان کی ووٹ سے متعلق رائے پوچھنا انٹری پول کہلاتا ہے۔

مزیدخبریں