(اشرف خان،سعید احمد ) معاشی گراوٹ کا شکار پاکستانی روپے کی بے توقیری کا سفر مسلسل جاری ہے ، ڈالر نے روپے کے مقابلے میں ٹرپل سینچری بنا ڈالی جبکہ بیٹنگ کا سلسلہ ابھی جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق معاشی گرداب میں پھنسے پاکستان کی کرنسی دن بدن گراوٹ کا شکار ہے ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5روپے مزید مہنگا ہونے کے بعد ٹرپل سینچری کا سنگ میل عبور کر گیا، فی الحال اوپن مارکیٹ میں ڈالر 301روپے کا ہو گیا، یورو 324 روپے پر برقرار ہے، برطانوی پاونڈ ایک روپے اضافے سے 377 روپے کا ہوگیا،امارتی درہم 50 پیسے اضافے سے 83 روپے پر پہنچ چکا ہے، اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 45 پیسے اضافے سے 79.70 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل؟ اوگرا نے آخر کار قدم اٹھا لیا
انٹر بینک کی بات کی جائے تو ایک روپے 41 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر 289 روپے سے تجاوز کرگیا،آج کاروباری روز کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 288.49 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا جو کہ بڑھ کر 289.90روپے پر پہنچ گیا ، درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کو اب تک بڑا دھچکا لگ گیا