نگران وزیراعظم کی کابینہ میں کون کون ہوگا؟نام سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی کابینہ میں کون کون ہوگا؟نام سامنے آگئے۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نے تمام شخصیات کے پروفائل کا خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور انوار الحق کاکڑ نے اپنی کابینہ کو بھی مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ نگران وزیراعظم نے اپنے رفقا سے گفتگو میں کہا کہ معاشی مشکلات کے شکار ملک پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہتا، میرا پروٹوکول کم سے کم رکھا جائے، اخراجات اورلوگوں کو تکلیف نہ ہو۔
ضرورپڑھیں:الیکشن کمیشن نے میڈیا پر انتخابات پولز سروے کرانے پر پابندی لگادی
ذرائع کے مطابق نگران کابینہ کے لیے اس مختلف ناموں پر غورجاری ہے جن میں جلیل عباس جیلانی، شعیب سڈل، حفیظ شیخ، احسن بھون، سرفرازبگٹی اور ذوالفقارچیمہ کے نام زیرغور ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ سابق وزیرا طلاعات محمد علی درانی کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔