سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں کا کیس الیکشن کمیشن کو واپس بھیج دیا

Aug 15, 2023 | 13:08:PM

(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے سندھ اسمبلی کی حلقہ بندیوں کا کیس الیکشن کمیشن کو واپس بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کی سندھ میں صوبائی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی، عدالت کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں عوامی مفاد کا معاملہ ہیں، سپریم کورٹ میں متعدد بار حلقہ بندیوں کا معاملہ آ چکا، حلقہ بندیوں میں سرکل ذرا سا متاثر کرنے سے امیدوار کے ووٹ متاثر ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں شفاف طریقہ کار سے کرے۔

عام انتخابات کی کوئی تاریخ طے نہیں کی

چیف جسٹس عمر عطابندیال کا کہنا تھا کہ سندھ میں حلقہ بندیوں پر حساسیت زیادہ ہے، سندھ سے اکثر یہ گلہ کیا جاتا ہے کہ حلقہ بندیاں درست نہیں ہوئیں، الیکشن کمیشن انتخابات سے قبل تمام معاملات حل کرے،چیف جسٹس نے دوران سماعت استفسار کیا کہ عام انتخابات کب کرائے جارہے ہیں؟ ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کندھے اچکائے تو چیف جسٹس نے مسکراہتے ہوئے کہا کہ مطلب ابھی تک عام انتخابات کی کوئی تاریخ ہی طے نہیں کی گئی ،واضح رہے کہ سندھ میں صوبائی حلقے پی ایس 7، 8 اور 9 شکارپورکی حلقہ بندیاں سپریم کورٹ میں چیلنج کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر نے روپے کے مقابلے میں ٹرپل سینچری بنا ڈالی

مزیدخبریں