سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت پشاور نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی قانون عارف یوسف کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
پولیس نے درخواست ضمانت خارج ہونے کے بعد 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں عارف یوسف کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ملزم پر 9 اور 10 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہونےکا الزام ہے۔
ملزم تھانہ خان رازق کی ایف آئی آر میں نامزد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل؟ اوگرا نے آخر کار قدم اٹھا لیا