(24نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کی زیر صدارت یوتھ ونگ کا تنظیمی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں یوتھ کوآرڈینیٹرز کے عہدوں کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے۔
بنوں، ہزارہ، ڈی آئی خان، پشاور، مردان، مالاکنڈ اور کوہاٹ ڈویژنز سے اُمیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے۔ یوتھ آرگنائزنگ کمیٹیاں خیبرپختونخوا کی صوبائی یوتھ آرگنائزنگ کمیٹی کی نگرانی میں کام کریں گی۔
قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی یوتھ آرگنائزنگ کمیٹی خیبر پختونخوا قائم کی گئی تھی۔ چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کمیٹی کی چئیرپرسن مقرر کی گئی تھیں جبکہ مرکزی اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) بلال اظہر کیانی کو یوتھ آرگنائزنگ کمیٹی خیبر پختوانخواہ کا سیکرٹری مقرر کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے سابق معاون خصوصی قانون گرفتار
کمیٹی کے دیگر ممبران میں اختیار ولی، بلاول آفریدی اور دیگر شامل ہیں۔