(24 نیوز)ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپےاضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کمی سے 1903 ڈالر فی اونس تک گرگیا ۔
ملک کی مختلف صرافہ مارکیٹیں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان سمیت دیگر شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے بڑھنے کے بعد 2 لاکھ 22 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے ،10 گرام سونا 943 روپے مہنگا ہو کر قیمت 1 لاکھ 91 ہزار 101 روپے ہوگئی جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 2750 روپے پر برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کا روپے کو رگڑا ،دیگر کرنسیوں نے بھی دبوچ لیا،خریدار پریشان