(24 نیوز)الیکشن کمیشن نے وفاقی ،صوبائی اور مقامی اداروں ہر قسم کی بھرتی اور ترقیاتی سکیموں پر پابندی عائدکردی،اس کے علاوہ اداروں میں بھرتی ہونے والے سیاسی شخصیات کی ملازمت ختم ،وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ، کابینہ ارکان، مشیران اور ممبران اسمبلی سے سرکاری رہائشگاہیں فوری خالی کرانے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم، نگران وزرائے اعلیٰ سندھ، بلوچستان کومراسلہ جاری کر دیا جس میں نگران حکومتوں کو اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن مراسلہ میں کہا گیاہے کہ قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں تحلیل ہو چکی ہیں، اسمبلی تحلیل کے بعد الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، صاف شفاف اور بروقت انتخابات کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، الیکشن کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن نے آئینی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے نگران سیٹ اپ کو اہم ہدایات جاری کردیں، مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کے انعقاد کیلئے بہترین ماحول فراہم کیا جائے،ہر سیاسی پارٹی کو لیول پلینگ فیلڈ دی جائے،نگران حکومتیں صاف شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کے خریداروں کو بڑا جھٹکا،صرافہ بازار سے بڑی خبر آگئی
الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن کی پیشگی اجازت کے بغیر تقرر و تبادلہ نہ کئے جائیں، الیکشن کمیشن نے وفاقی ، صوبائی اور مقامی اداروں میں ہر قسم کی بھرتی پر پابندی عائدکردی،الیکشن کمیشن نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر ہر قسم کی ترقیاتی سکیموں پر پابندی عائد کر دی، الیکشن کمیشن نے اداروں میں بھرتی ہونے والے سیاسی شخصیات کی ملازمت ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ، کابینہ ارکان، مشیران اور ممبران اسمبلی سے سرکاری رہائشگاہیں فوری خالی کرانے کی ہدایت کر دی، الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا حکم دیدیا،مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی نگران حکومتیں قانون کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر معاملات چلائیں۔
الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ نگران حکومتیں الیکشن میں دباؤ اور خلل ڈالنے کی کوشش نہ کریں،نگران حکومتیں پہلے سے جاری بین الاقوامی اور دو طرفہ معاہدوں پر عملدرآمد کروا سکتی ہیں،الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے اثاثوں کی تفصیلات 3 روز میں طلب کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کا روپے کو رگڑا ،دیگر کرنسیوں نے بھی دبوچ لیا،خریدار پریشان