(منظور حسین)مردان میں گھر کے تنازعے پر فائرنگ کرکے ماں اور اس کے 3 بیٹوں کے قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مایار روڈ رشید آباد میں پیش آیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولین گھر فروخت کرنا چاہتے تھے ، ملزم زبردستی سستے دام خریدنا چاہتا تھا ، مقتولین اور ملزم کے درمیان واقعے سے پہلے گھر کے ریٹ پر ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی ۔
فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،ریسکیوکی ٹیم نے جاں بحق افراد کو ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا،جاں بحق افراد میں زوجہ رحیم گل، عثمان ، نعمان اور عرفان شامل ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کے خریداروں کو بڑا جھٹکا،صرافہ بازار سے بڑی خبر آگئی