کراچی: زمینوں میں گھپلے کا الزام، پراجیکٹ ڈائریکٹر گرفتار

Aug 15, 2023 | 19:39:PM

(ویب ڈیسک) پراجیکٹ ڈائریکٹر رضوان خان کو زمینوں اور پلاٹوں کے دستاویزات میں گھپلے میں ملوث ہونے پر پولیس نے کے ایم سی ہیڈ آفس سے گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گریڈ 19 کے رضوان خان کو پولیس ہتھکڑی لگا کر آفس سے اپنے ہمراہ لے گئی۔

کے ایم سی ذرائع کا کہنا ہےکہ رضوان خان کو اورنگی ٹاؤن پروجیکٹ میں زمینوں اور پلاٹوں کے دستاویزات میں گھپلے میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی گرفتار
کے ایم سی حکام  کا کہنا ہےکہ پی ڈی اورنگی رضوان خان کو اس معاملے پر عدالت میں طلب کیا گیا تھا لیکن رضوان خان عدالت کے طلب کرنے کے باوجود ٹال مٹول سے کام لے رہے تھے جس پر آج پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

مزیدخبریں