تیزہواؤں،گرج چمک کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی، جبکہ بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج رات اسلام آباد ، خطہ پوٹھوہار سمیت شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،دیر،سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، بونیر اور کوہستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، مری ،گلیات، راولپنڈی، جہلم ،چکوال، سیالکوٹ، نارووال ، لاہور، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی ہلکی بارش کی بھی توقع ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کے خریداروں کو بڑا جھٹکا،صرافہ بازار سے بڑی خبر آگئی
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔