راولپنڈی: بے نظیر بھٹو ہسپتال کے ایکسرے ڈیپارٹمنٹ میں خاتون سے مبینہ زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بے نظیربھٹو ہسپتال کے ایکسرے ڈپارٹمنٹ میں خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے معاونت کے الزام پر ایکسرے ٹیکنیشن عبدالعلیم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں بینظیربھٹواسپتال کے ایکسرے ڈپارٹمنٹ میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، بکرامنڈی کی رہائشی لڑکی علاج کیلئے اسپتال آئی تھی۔
میڈیکل رپورٹ میں تصدیق کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا اور آر پی او راولپنڈی نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
بعد ازاں پولیس نے بینظیر بھٹو اسپتال میں خاتون سے زیادتی کے واقعے میں معاونت کے الزام پر ایکسرے ٹیکنیشن عبدالعلیم کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے: شہر اقتدار میں معصوم بچوں سے منشیات فروخت کروانے کا انکشاف ، پولیس بھی ملوث نکلی
اسپتال انتظامیہ نے متاثرہ خاتون کے آنے اور جانے کا ریکارڈ پولیس کے حوالےکردیا، انتظامیہ نے بتایا کہ متاثرہ خاتون ملزم کیساتھ 3 بجے بینظیر بھٹو اسپتال داخل ہوئی تھی اور 3 بجکر 32 منٹ کر اسپتال سے واپس روانہ ہوئی۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ خاتون سے جنسی زیادتی کے واقعے کا علم پولیس کے ذریعے ہوا تھا، خاتون زیادتی کے واقعے پر پولیس سے مکمل تعاون کریں گے۔
ملازم کے ساتھی ملزم فیضان سعید کیخلاف گزشتہ روز تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔