(24 نیوز) عالمی منڈی میں قیمت بڑھنے پر مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں مزید 10روپے فی کلو اضافہ کر دیا۔
چیئرمین ایل پی جی عرفان کھوکھر کاکہنا ہے کہ 92 ڈالر فی میٹرک ٹن اضافے کے بعد ایل پی جی 464 سے بڑھ کر 556 ڈالر فی میٹرک ٹن پر پہنچ گئی، قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 450 روپے اضافہ ہوگیا۔
عرفان کھوکھر کامزید کہنا تھاکہ صرف دو دن میں فی کلو قیمت میں 20روپے اضافہ ہوا، بڑھتی قیمت کے پیش نظر ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے،اب فی کلو قیمت 210 سے بڑھ کر 220روپے فی کلو پہنچ گئی ہے۔
چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ اب گھریلو سلنڈر 2495روپے کے بجائے 2615روپے اور کمرشل سلنڈر 9580روپے کے بجائے 10030روپے میں فروخت ہو رہا ہے، پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 255روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 3015 اور کمرشل سلنڈر 11600روپے تک پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بڑی پابندی عائد