چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب ترامیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

Aug 15, 2023 | 20:15:PM
چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب ترامیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: سپریم کورٹ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقررکر دی گئی۔
چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 18 اگست کو سماعت کرے گا،جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بنچ میں شامل ہونگے ۔
گزشتہ سال چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کیخلاف درخواست دائر کی تھی،کیس کی ابتک 47 سماعتیں ہو چکی ہیں،سپریم کورٹ نے رواں سال 16 مئی کو کیس کی آخری سماعت کی تھی ،عدالت نے کیس میں فیصلہ محفوظ ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے سماعت ملتوی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بڑی پابندی عائد