(محمد عمران) اٹک سے سابق صوبائی وزیر یاور بخاری کے بھائی خاور بخاری نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
خاور بخاری اٹک سے پاکستان تحریک انصاد کے فوکل پرسن تھے، ان کے ساتھ ساتھ اٹک سے ہی سابق ایم پی اے سید اعجاز بخاری نے بھی پاکستان تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیے: سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
ان دونوں رہنماؤں نے اٹک میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران یہ اعلان کیا۔
اس حوالے سے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کے تمام محرکات غیرشرعی اور غیرقانونی تھے، ان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔