بابر اعظم کی شادی سے متعلق خبروں پر منیجر کا بیان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر ان کے منیجر کا بیان سامنے آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے منیجر نےعوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غیر مصدقہ خبروں کو شیئر نہ کریں۔
انہوں نے لکھا کہ"یہ بات بابر اعظم اور ان کی فیملی کیلئے بھی ایک خبر ہے، نومبر میں بابر اعظم کی شادی سے متعلق گردش کرتی خبر غلط ہے۔
کپتان بابر اعظم نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے منیجر کے اس بیان کی توثیق کردی ہے۔
The earth-shattering news of Kaptaan Babar Azam's wedding in November is completely fake. In fact, this is a ‘news’ for even him and his family. Kindly avoid sharing the unverified news. Thank you ????
— Saya Corporation (@SayaCorps) August 15, 2023
واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ بابر اعظم کے انتہائی قریبی ساتھی نے تصدیق کی ہے کہ قومی کپتان کے گھر والے ان کی شادی رواں برس بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے بعد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قوی امکانات ہیں کہ بابر اعظم کی شادی ورلڈکپ کے بعد نومبر میں ہو رہی ہے، کپتان کے اہلخانہ نے منصوبہ بندی کی ہے کہ دسمبر میں ہونے والے پاکستان کے آسٹریلیا ٹور سے قبل اور ورلڈکپ کے بعد جو کچھ دن بچیں گے، اس میں شادی کردی جائے۔خبر میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ بابر اعظم کی شادی ان کی کزن سے ہورہی ہے جو رشتے میں ان کی خالہ کی بیٹی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تیزہواؤں،گرج چمک کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
واضح رہے کہ 2021 میں خبر سامنے آئی تھی کہ بابر اعظم کا رشتہ ان کی چچا زاد سے طے ہوگیا ہے اور بیٹر 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔