جائیداد کی فروخت یا ٹرانسفر پر سیکشن 7 ای لاگو نہیں ہوگا، ایف بی آر

Aug 15, 2023 | 21:57:PM

(24 نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پنجاب میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ افراد کو بڑا ریلیف فراہم کردیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق پنجاب میں غیرمنقولہ جائیداد کی فروخت یا ٹرانسفر پر سیکشن 7 ای لاگو نہیں ہوگا۔

ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے سیکشن 7 ای میں جزوی ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق فائلرز یا نان فائلرز سے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ایک فیصد ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: مالی سال 2022-23، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 10.26 فیصد کمی ریکارڈ

نئے بجٹ میں پراپرٹی کی خرید و فروخت یا ٹرانسفر پر ایک فیصد ٹیکس عائد کیا گیا تھا، یہ ٹیکس پراپرٹی کی فیئر مارکیٹ ویلیو کے حساب سے عائد کیا گیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پنجاب میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے سیکشن 7 ای پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔

نمائندہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر احسن ملک کے مطابق فیصلے کا اطلاق اٹک سے رحیم یار خان تک پنجاب کی حدود میں آنے والے تمام علاقوں پر ہوگا۔

مزیدخبریں