ورلڈکپ سے 2 ماہ قبل انگلش فاسٹ بولر کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر سٹیون فِن نے ورلڈکپ سے 2 ماہ قبل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 34 سالہ سٹیون فِن کو رواں سال گٹھنے میں انجری ہوئی تھی اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں سٹیون فِن نے کہا کہ میں گزشتہ 12 ماہ سے اپنے جسم سے جنگ لڑ رہا ہوں اور اب میں نے اس میں شکست تسلیم کر لی ہے۔انگلش فاسٹ بولر نے 2010 میں بنگلادیش کے خلاف انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا اور انہوں نے 36 ٹیسٹ، 69 ون ڈے اور 21 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کپتان کی مزید 2 اہم وکٹیں گر گئیں