نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا قائد اعظم انٹرچینج انڈرپاس منصوبے کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے قائد اعظم انٹرچینج انڈرپاس مںصوبے کا دورہ کیا۔
اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اصرار سعید سمیت تعمیراتی کام میں مصروف افسران نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔
بریفنگ کے بعد نگران وزیراعلیٰ نے منصوبہ 16 اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں جس پر متعلقہ حکام نے وزیراعلیٰ کو یقین دہانی کروائی کہ منصوبہ 6 اکتوبر تک ہی مکمل کردیا جائے گا۔
خیال رہے کہ نواز شریف انٹرچینج پر گول چکر کے گرد دو لین پر مشتمل 0.6 کلومیٹر لمبا انڈر پاس تعمیر کیا جارہا ہے۔ اس انڈر پاس کی کل 896 پائلز میں سے 20 پائلز مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ 44 میں سے 23 گرڈر پیڈز بھی مکمل کر لیے گئے ہیں اور اس منصوبے پر چوبیس گھنٹے کام جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے: نیا پاکستان بنانا خواب تھا، ضرور پورا کرینگے، جہانگیرترین
اس انڈر پاس کی تعمیر سے یومیہ ایک لاکھ 20 ہزار گاڑیاں مستعفید ہوں گی۔
دورے کے دوران وزیراعلیٰ کے ہمراہ کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور ڈی آئی جی آپریشنز بھی موجود تھے۔