گورنرسندھ کاارشد ندیم کو’شیرپاکستان‘کاخطاب والدہ ،کوچ کو ستارہ امتیاز دینے کی سفارش

Aug 15, 2024 | 00:24:AM
گورنرسندھ کاارشد ندیم کو’شیرپاکستان‘کاخطاب والدہ ،کوچ کو ستارہ امتیاز دینے کی سفارش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ارشد ندیم کی والدہ اور کوچ کے لیے ستارہ امتیاز دینے کی سفارش جبکہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ کے لیے 20 لاکھ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا۔

کراچی میں گورنر ہاؤس میں جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے خصوصی طور پر شرکت کی ، گورنر ہاؤس میں پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے یوم آزادی کی خوشی کو ہزار گنا بڑھا دیا، گورنر سندھ نے ارشد ندیم کو  ’شیر پاکستان‘ کا خطاب بھی دیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ فخرپاکستان اور شیر پاکستان ارشد ندیم کو خوش آمدید کہتے ہیں، گورنر سندھ نے کہا کہ ارشد ندیم کو آج سے شیر پاکستان کا خطاب دیتا یوں، انہوں نے قومی ایتھلیٹ کو  20 لاکھ روپے نقد انعام بھی دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ارشد ندیم کا عوامی استقبال ہے، یہ کراچی کی عوام ہے، میں نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے،اس کے علاوہ  گورنر سندھ نے ارشد ندیم کی والدہ اور کوچ کیلئے ستارہ امتیاز کی سفارش کر دی، دوسری جانب ارشد ندیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو جشن آزادی بہت بہت مبارک ہو، گورنر صاحب کا جتنا شکریہ ادا کروں وہ کم ہے، ارشد ندیم نے کہا کہ اتنی خوشی ہو رہی ہے، ابھی جیولین دیں ورلڈ ریکارڈ کردوں گا،  آپ سب کو دیکھ کر لفظوں میں خوشی بیان نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: قذافی، نیشنل اور راولپنڈی سٹیڈیمز کے نئے ڈیزائن منظور