گلوکارہ مہک علی کا نیا ملی نغمہ ’جان جان پاکستان‘ یوم آزادی کے موقع پر ریلیز

Aug 15, 2024 | 01:26:AM
گلوکارہ مہک علی کا نیا ملی نغمہ ’جان جان پاکستان‘ یوم آزادی کے موقع پر ریلیز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) معروف گلوکارہ مہک علی نے اپنا نیا ملی نغمہ ’جان جان پاکستان‘ 14 اگست کے موقع پر ریلیز کردیا۔

اس نغمے کو گلوریس پروڈکشن کے پلیٹ فارم سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا ہے گلوکارہ مہک علی نے جشن آزادی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو پاکستان کے 77ویں یوم آزادی پر مبارکباد ہو، 14 اگست کا دن ہمیں بڑی قربانیوں سے ملا ہے، آزادی کی قدر کرنی چاہیے مہک علی نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر ملی نغمہ گانا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے پیار کریں ملک قائم دائم تو ہم سب آزادی سے اپنی زندگی گزار رہے ہیں، اس ملی نغمے ’جان جان پاکستان ‘ کے ذریعے اپنے وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے، ملی نغمے میں جہاں نئی نسل کو اپنے وطن سے محبت کرتے دکھایا گیا ہے، وہیں اس میں وطن کے خوبصورت نظاروں کو بھی دکھایا گیا ہے۔

گلوکارہ نے مزید کہا کہ نغمے کے بول اور میوزک کو سن کر حب الوطنی کا جذبہ بڑھ جاتا ہے جب کہ اس میں دکھائے گئے سرزمین پاکستان کے نظاروں کو دیکھ کر وطن پر مزید محبت آجاتی ہے

واضح رہے کہ ’جان جان پاکستان‘ کے ریلیز ہوتے ہی ملی نغمہ مقبول ہوگیا اور اسے متعدد ٹی وی چینلز پر بھی ’جشن آزادی‘ کی مناسبت نشر کیا جانے لگا ہے۔