جرمنی میں پانی میں زہر ملانے کی اطلاع پر فوجی اڈہ بند کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جرمنی میں پانی میں زہر ملانے کی اطلاعات پر فوجیوں کا اڈہ بند کردیا گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کولون میں فوجی اڈے کو مشکوک سرگرمی کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے، جرمنی میں نیٹو کے ایئر بیس کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کولون فوجی اڈے کے بیرونی حفاظتی جنگلے کو بھی ٹوٹا ہوا پایا گیا ہے۔
جرمن حکام نے فوجی اڈوں میں موجود ملازمین کو نلکے کا پانی تخریب کاری کی وجہ سے زہریلا ہونے پر استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، دونوں فوجی اڈوں کے اطراف کے علاقے کو بند کرکے جرمن پولیس، فوج اور انٹیلی جنس ایجنسی نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلا دیش کیخلاف ہوم سیریز، پی سی بی کا ٹیم مینجمنٹ کا اعلان
جرمن قصبے گیلن کرچن میں نیٹو ایئر بیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیٹو بیس کے پانی کو چیک کر لیا گیا ہے اس میں کوئی آلودگی نہیں پائی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کولون فوجی بیس میں 4 ہزار 300 فوجی اور 1200 شہری موجود ہوتے ہیں۔