گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

Aug 15, 2024 | 09:40:AM

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش  کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اورگرد و نواح میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال اورتلہ گنگ میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔

جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور، لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، بھکر، خوشاب اور نور پور تھل میں بارش کا امکان ہے۔

اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔

دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، مردان، کرک،کوہاٹ، بنوں، مالاکنڈ، وزیرستان،کرم اور لکی مروت میں بارش جبکہ پشاور، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش کی توقع ہے، بارکھان، کوہلو، لورالائی، ژوب، خضدار، آواران، لسبیلہ اور گر دو نواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

تھر پارکر، مٹھی، میرپور خاص، عمر کوٹ، سانگھڑ، کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ اور بدین میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ آزادکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر  لاہور میں دھوپ اور بادلوں کے ساتھ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری، زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران 50فیصد بارش کے امکانات ہیں جبکہ رواں ہفتے بارشوں کا سپیل وقفے وقفے سے برسے گا ۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کی مجموعی شرح 140 ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد لاہور عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آگیا۔

مزیدخبریں