مرغی کا گوشت 596 روپے فی کلو تک جا پہنچا، انڈے بھی مہنگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور سمیت پنجاب بھر میں انڈوں کی قیمت مزید بڑھ گئی، فارمی انڈے 286 روپے درجن ہو گئے۔
فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 2 روپے اضافے سے 286 روپے ہو گئی، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 596 روپے کی سطح پر برقرار ہے،زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 397 اور پرچون ریٹ 411 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے، فارمی انڈے مسلسل مہنگے ہو رہے ہیں۔
لاہور انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے نئے سرکاری ریٹ جاری کئے گئے ہیں، پیاز درجہ اول کی قیمت 118 روپے کلو، آلو کی قیمت 90 روپے کلو، ٹماٹر کی قیمت 135 روپے کلو، سبز مرچ کی قیمت 120 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
ادرک 600 روپے کلو، لہسن دیسی 390 روپے کلو، کھیرا فارمی 80 روپے کلو، میتھی 280 روپے کلو، بینگن 220 روپے کلو، پھول گوبھی 160 روپے کلو، شلجم 110 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
سرکاری نرخ نامے میں شملہ مرچ کی قیمت 200 روپے کلو، دیسی لیموں کی قیمت 460 روپے کلو، مٹر کی قیمت330 روپے کلو، گھیا کدو کی قیمت 200 روپے کلو، گاجر چائنہ کی قیمت90 روپے کلو، کریلے کی قیمت 140 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔