عالمی جرائم ٹربیونل میں حسینہ واجد سمیت 9 افراد پر نسل کشی کا مقدمہ

Aug 15, 2024 | 09:56:AM
عالمی جرائم ٹربیونل میں حسینہ واجد سمیت 9 افراد پر نسل کشی کا مقدمہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سابق وزیراعظم شیخ حسینہ سمیت 9 افراد کیخلاف عالمی جرائم ٹربیونل میں نسل کشی کا مقدمہ چلایا جائے گا۔

انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل ایجنسی نے تحقیقات شروع کر دیں۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق درخواست طالب علم سائم احمد کے والد نے جمع کرائی،درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ سائم احمد 5 اگست کو حسینہ واجد کے خلاف مظاہرے کےد وران پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا تھا، مقدمے میں سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد، سابق وزراء عبیدالقادر اور اسد الزماں خان کمال، سابق وزرائے مملکت ،سابق آئی جی پولیس چودھری عبداللہ المامون اورسابق ڈی ایم پی کمشنر حبیب الرحمان سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے،شیخ حسینہ واجد کے خلاف طلبا تحریک میں 400 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔