دشمن عناصر عوام اور افواج کے درمیان تعلقات کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
( احمد منصور )آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہناہے کہ دشمن عناصر جعلی خبروں و پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے درمیان تعلقات کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یوم آزادی پرآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے پاک فوج کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی، آرمی چیف نے پاک فوج کےویٹرنز کی خدمات کو دلی خراج تحسین پیش کیا,آرمی چیف نے ویٹرنز کی لگن اور قوم کی تاریخ کی تشکیل میں اہم کردار کو سراہا.
تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے چیلنجزکے مقابلے میں اتحاد اور لچک کی بنیادی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ریٹائرڈ فوجی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتے رہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ دشمن عناصر جعلی خبروں و پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے درمیان تعلقات کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،سابق فوجیوں سمیت قوم کی غیر متزلزل حمایت ایسی تمام فضول کوششوں کو ناکام بنائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
آئی ایس پی آر کے مطابق ویٹرنز نے پاک فوج کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اندرونی اور بیرونی سلامتی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں اپنی حمایت کا وعدہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہناہےکہ ایسی تقریب پاک فوج اور اس کے سابق فوجیوں کے درمیان اٹوٹ بندھن کے ثبوت کے طور پر کام کرتی ہے،پاک فوج کی قیادت اورویٹرنز ملک کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے اپنے عزم میں متحد ہیں۔