نمرہ خان کے  اغواءکی کوشش،سی سی ٹی وی فوٹیج کے بعد تحقیقات میں اہم پیشرفت

سی سی ٹی وی فوٹیج میں اداکارہ کے اغواء کی کوشش کو دیکھا جاسکتا ہے

Aug 15, 2024 | 11:22:AM
نمرہ خان کے  اغواءکی کوشش،سی سی ٹی وی فوٹیج کے بعد تحقیقات میں اہم پیشرفت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ نمرہ خان کو کراچی میں  اغواء کرنے کی کوشش  کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی  جس کے بعد  پولیس نے  واقعہ  کی تحقیقات میں مزید پیش رفت کرتے ہوئے رپورٹ تیار کرلی ہے۔

 پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار 11 اگست کی شام 7 بج کر 21 منٹ پر پیش آیا جب معروف اداکارہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک ہوٹل کے باہر سڑک کے کنارے کھڑی اپنی گاڑی کاانتظارکررہی تھیں کہ ان کے قریب ایک موٹر سائیکل آکر رُکی جس کے بعد اداکارہ سڑک کنارے چلتی نظر آئیں،سی سی ٹی وی فوٹیج میں اداکارہ کے اغواء کی کوشش کو دیکھا جاسکتا ہے۔

 سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق  چند منٹوں بعد ایک گاڑی کو سڑک پر رکتے دیکھا گیا کیونکہ اداکارہ نے اس گاڑی کو رُکنے کا اشارہ کیا تھا جبکہ موٹر سائیکل سوار فوری طور  پر وہاں سے بھاگ کھڑے ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیا پانی پینے کے لئے پیاس لگنے کا انتظار کرنا چاہئے؟انتہائی اہم معلومات

واضح رہے کہ نمرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ کس طرح انہوں نے اپنے اغواء کی کوشش ناکام بنادی ،اداکارہ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ کراچی میں ڈیفنس کے ایک ہوٹل کے باہر اپنی گاڑی کا انتظار کررہی تھیں، ان کی فیملی انہیں پِک کرنے آرہی تھی کہ گاڑی ٹریفک میں پھنس گئی جس کے بعد بارش شروع ہوگئی اور وہ ہوٹل کے باہر کھڑی انتظار کرنے لگیں،اس دوران  3 مسلح افراد نے ان کے قریب آ  کراسلحہ کے زور پر انہیں زبردستی کھینچ کر گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی،اس دوران ان میں سے ایک شخص نے ان کے  پیٹ پر بندوق رکھی جس کے بعدانہوں  نے چیخیں مارنا شروع کردیں اور مزاحمت کرکے بھاگی۔

یہ بھی پڑھیں:"کون بنے گا کروڑ پتی" سیزن 16،امیتابھ بچن فی قسط کتنے کروڑمعاوضہ لیتے ہیں؟

نمرہ خان کے مطابق جس وقت یہ سب ہورہا تھا اس وقت ہوٹل کے گارڈسامنے کھڑے تھے لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا،اس وقت کچھ بھی ہو سکتا تھااور وہ پیچھے سے مجھے گولی  بھی مار سکتے تھے لیکن میں بچ گئی۔