پولیس ملازمین کے بچوں کی ایجوکیشن ویلفیئر پر 100 کروڑ خرچ کریں گے:آئی جی پنجاب

Aug 15, 2024 | 11:32:AM
پولیس ملازمین کے بچوں کی ایجوکیشن ویلفیئر پر 100 کروڑ خرچ کریں گے:آئی جی پنجاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا تعلیم دوست ویژن،پولیس ملازمین کے بچوں کے لئے ریکارڈ سکالرشپس جاری کر دیں۔

آئی جی پنجاب  ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ رواں سال 7549 بچوں کو مختلف ڈگری پروگرامز میں تعلیمی وظائف جاری کئے،طلبا کے تعلیمی وظائف کی مد میں 52کروڑ سے زائد رقم جاری کی گئی،پی ایچ ڈی، ایم فل ڈگریوں کیلئے 262 طلبا کو 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد رقم دی گئی۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس پروگرامز کیلئے 277 طلبا کیلئے 9 کروڑ 63 لاکھ سے زائد وظائف جاری کئے گئےآئی ٹی ڈگری پروگرامز کے 489 طلبا کو 4 کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد جاری جبکہ انجینئرنگ ڈگری کے 115 طلبا کو ایک کروڑ 41 لاکھ روپے سے زائد سکالرشپس دی گئیں۔
بی ایس آنرز کے مختلف پروگرامز کے 3006 طلبا کو تقریبا 22 کروڑ روپے بطور وظائف جاری،انٹرمیڈیٹ کے 2590 طلبا کو ساڑھے 6 کروڑ سے زائد فنڈز تعلیمی اخراجات کیلئے دئیے گئے،قرآن پاک حفظ کرنے والے 371 بچوں کو 3 کروڑ 52 لاکھ سے زائد رقم دی گئی، بزنس ایجوکیشن حاصل کرنیوالے 220 طلبا کو 1 کروڑ 80 لاکھ سے زائد وظائف دئیے گئے،انڈر میٹرک کے 20 طلبا کو 13 لاکھ روپے سے زائد وظائف دئیے گئے ۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال پولیس ملازمین کے بچوں کو 85 کروڑ کے تعلیمی وظائف دئیے گئے، رواں سال ملازمین کے بچوں کی ایجوکیشن ویلفیئر پر 100 کروڑ خرچ کریں گے۔