آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان طلاق کی تصدیق

شوبزکی مقبول جوڑی کے درمیان طلاق کی تصدیق ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی نے اپنے مارننگ شوکے دوران کی

Aug 15, 2024 | 11:48:AM
 آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان طلاق کی تصدیق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان طلاق ہوگئی جس کی تصدیق معروف ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی نے اپنے مارننگ شوکے دوران کردی ۔ آغا علی اور حنا الطاف نے سال 2020 ء میں  کورونا کے دنوں میں لاک ڈاؤن کے دوران سادگی سے شادی کی تھی  تاہم سال 2022 میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آگئیں،اگرچہ جوڑے نے اپریل 2022ء میں ان افواہوں کی سختی سے تردید کی تھی تاہم افواہیں گرم تھیں کہ دونوں اب ساتھ نہیں ہیں اوران کی طلاق ہوچکی ہے۔

 سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز اور ونیزہ احمد نے حال ہی میں مدیحہ نقوی کے نجی ٹی وی پر پیش ہونے والے مارننگ شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں دونوں اداکاراؤں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی،شو میں ایک سیگمنٹ کے دوران شگفتہ اعجاز اور ونیزہ احمد کو پاکستان کے چند مشہور اداکاروں کی تصاویر دی گئیں جس میں اُنہیں تصاویر دیکھے بغیر اداکار کے کام اور مقبولیت سے اس کا درست نام بتاناتھا،اس سیگمنٹ میں شگفتہ اعجاز کے ہاتھ میں اداکار آغا علی کی تصویر آئی تواس کا رُخ مدیحہ نقوی اور ونیزہ احمد کی جانب تھاتاہم  شگفتہ اعجاز کو معلوم نہیں تھا کہ اُن کے ہاتھ میں کس اداکار کی تصویر ہے،شو کی میزبان مدیحہ نقوی اور ونیزہ احمد نے آغا علی کا نام لیے بغیر اُن کے کام اور اُن کی شخصیت سے متعلق چند  باتیں کہیں جن کی مدد سے شگفتہ اعجاز کو پہچاننا تھا کہ اُن کے ہاتھ میں کس اداکار کی تصویر ہے۔

سیگمنٹ کے دوران مدیحہ نقوی نے شگفتہ اعجاز سے کہا کہ آپ کے ہاتھ میں جس اداکار کی تصویر ہے ان کا تعلق لاہور سے ہے، ان کے والد بھی مشہور اداکار تھے جبکہ ان کے ماموں بھی سینئر اداکار ہیں، ان کے بڑے بھائی عدنان صدیقی کے شو "تماشہ گھر" کا حصہ تھے جبکہ ان کی شادی پاکستانی ڈراموں کی ایک مقبول اداکارہ سے ہوئی تھی جس کے بعد دونوں میاں بیوی نے ایک ساتھ شو کی میزبانی بھی کی تھی،میزبان مدیحہ نقوی نے اس موقع پر کہا کہ بدقسمتی سے ان کی اپنی اہلیہ و اداکارہ (حنا الطاف) سے علیحدگی ہوچکی ہے، دونوں نے ابھی تک دوسری شادی نہیں کی اور فی الحال دونوں ہی سنگل لائف گزار رہے ہیں،شوبز انڈسٹری میں انہیں غصے والا اداکار کہا جاتا ہے۔

 یہ سب سُننے کے بعد بھی شگفتہ اعجاز اس اداکارکو نہیں پہچان سکیں اورہار مانتے ہوئے تصویر دیکھی تو کہا کہ یہ تو آغا علی ہیں۔

مدیحہ نقوی کی تصدیق کے بعد آغا علی اور حنا الطاف کے مداح کافی مایوس ہوئےہیں۔