کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کےدہشت گردوں کی خفیہ بات چیت منظر عام پرآگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( احمد منصور)کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے دودہشت گردوں کی خفیہ بات چیت منظرِ عام پرآگئی۔
دہشت گردوں کی بات چیت میں اہم انکشافات، دہشت گرد لغاری چندرزئی نے کہا میں واٹس ایپ پرآ گیا ہوں، سردار صاحب کے ساتھ رابطہ کیا ہے،دہشت گرد سبزال نے کہا دھرنا جاری ہے، ماہ رنگ کے اس دھرنے سے ہمارا علی نواز خوش نہیں ہے۔
دفاعی ماہرین نے کا کہنا ہے کہ دونوں دہشت گردوں کی آڈیو کال نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے راجی مچی اور اسلام آباد والے دھرنے کے بیانیے کی حقیقت واضح کر دی ہے۔