شادی کا مقام طے ہوگیا،ماوراحسین کااعلان

ہم سب تیار ہیں، اب بس دولہا تلاش کرنے کی ضرورت ہے

Aug 15, 2024 | 12:58:PM
شادی کا مقام طے ہوگیا،ماوراحسین کااعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف  ماڈل و اداکارہ ماورا حسین کی شادی کاان کے مداحوں کوشدت سے انتظارہے ،ہر انٹرویو کے دوران اداکارہ سے شادی سے متعلق سوال ضرور کیا جاتا ہے ،اب پہلی بار اداکارہ نے اپنی شادی  سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔

 بالی ووڈ فلم "صنم تیری قسم" کی اداکارہ  ماورا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک دلچسپ اسٹوری شیئر کی ہے جس میں مداحوں کو بتایا ہے کہ مجھے قبول ہے، مجھے قبول ہے، مجھے قبول ہے،شادی کا مقام طے ہو چکا ہے،ہم سب تیار ہیں، اب بس دولہا تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ کی یہ انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور صارفین اس پردلچسپ انداز میں تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ماوراحسین کی بہن عروہ حسین بھی معروف ماڈل واداکارہ  ہیں،ماورا حسین اداکاری سے قبل بطور وی جے بھی کام کر چکی ہیں،آہستہ آہستہ، اِک تمنا لاحاصل سی ،نکھر گئے گلاب ،ثبات ،قصہ مہربانو کا،آنگن اورنیم سمیت کئی ہٹ ڈرامے ان کے کریڈٹ پر ہیں،اس کے علاوہ  وہ بالی وڈ میں ایک فلم "صنم تیری قسم"بھی کرچکی ہیں۔