بانی پی ٹی آئی کے سیل کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی کڑی نگرانی کافیصلہ 

Aug 15, 2024 | 13:11:PM
بانی پی ٹی آئی کے سیل کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی کڑی نگرانی کافیصلہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سیل کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی کڑی نگرانی کافیصلہ کیا گیا ہے۔

 جیل ذرائع کاکہناہے کہ سکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی سیل کے اطراف تعینات رہیں گے ،سیل کے اطراف جیل عملے کو ہفتہ وار تبدیل کیا جائے گا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جیل سماعت میں جیل عملے کو صحافیوں، وکلا اور پارٹی رہنماؤں سے دور رہنےکی  ہدایت کی گئی ہے،جیل کے اندر رہائش پذیر اہلکاروں کی بھی مکمل تلاشی لی جائےگی۔

 یاد رہے کہ سکیورٹی اداروں نے کل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد اکرم کو تحویل میں لیا ہے،محمد اکرم پر بانی پی ٹی آئی کیلئے جاسوسی، پیغام رسانی اورسہولت کاری کا الزام ہے،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال سے بھی سکیورٹی اداروں نے کل رات پوچھ گچھ کی ہے۔