بالی ووڈ کی معروف اسکرپٹ رائٹر جوڑی سلیم جاوید کی واپسی
سلیم خان اور جاوید اختر نے 24 فلمیں تحریر کیں جن میں سے 22بلاک بسٹر ثابت ہوئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی نامور اسکرپٹ رائٹر جوڑی سلیم جاوید ایک بارپھر واپس آرہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف نغمہ نگار اور کہانی نویس جاوید اختر نے اعلان کیا ہے کہ وہ اور سلیم خان ایک اور فلم ساتھ کریں گے،فلم "اینگری ینگ مین" کے ٹریلر کی لانچنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جاوید اختر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک نئی فلم کرنے کے لیےسلیم خان سے بات کی ہے،اس زمانے میں بھی وہ دونوں زیادہ معاوضہ وصول کیاکرتے تھے اور اس زمانے میں تو بہت ہی زیادہ معاوضہ ہوگا۔
سلیم خان اور جاوید اختر نے ایک ساتھ 24 فلمیں تحریر کیں جن میں سے 22فلمیں بلاک بسٹر ثابت ہوئیں،ان فلموں میں شعلے، ڈان، زنجیر، یادوں کی بارات، دیوار، ہاتھی میرا ساتھی، سیتا اور گیتا نمایاں ہیں،ان کی کئی فلمیں سب سے زیادہ کمائی کرنےوالی بھارتی فلموں کی فہرست میں شامل ہیں جس میں شعلےکو کل وقتی بہترین بالی وڈ فلموں میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے،سلیم جاوید کی جوڑی چھ فلم فیئر اعزاز بھی جیت چکی ہے،2014ء میں انہیں پدم شری اعزاز سے نوازا گیاتھا۔
واضح رہے کہ سلیم خان کاپورانام سلیم عبد الرشید خان ہے لیکن فلمی دنیا میں سلیم خان کے نام سے مشہورہیں،وہ بالی وڈ اداکار سلمان خان کے والد ہیں جنہیں بالی وڈ کے تین بڑے خانوں میں ایک شمار کیا جاتا ہے، ان کے دیگر دو بیٹے سہیل خان اور ارباز خان بھی فلمی صنعت سے وابستہ ہیں۔