فرانس میں رافیل لڑاکا طیاروں کے آپس میں ٹکرانے سےپائلٹس ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)فرانس میں رافیل لڑاکا طیاروں کے آپس میں ٹکرانے سےپائلٹس ہلاک ہوگئے، طیارے معمول کی پرواز کے دوران فضا میں ٹکرا کر تباہ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق فرانس میں 2 لڑاکا تربیتی طیارے آپس میں ٹکرا گئے، رافیل لڑاکا طیارے معمول کی پرواز کے دوران فضا میں ٹکرا کر تباہ ہوئے، فرانسیسی حکام کے مطابق یہ واقعہ ملک کے مشرقی حصے میں پیش آیا جہاں 2 فرانسیسی ساختہ رافیل لڑاکا طیارے آپس میں ٹکرا گئے اور جس کے نتیجے میں انسٹرکٹر اور ٹرینی پائلٹ ہلاک ہوگئے، فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے رافیل طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کیپٹن سیبسٹین مبیرے اور لیفٹیننٹ ماتھیس لارینس کے طور پرکی ہے۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 2فوجی پائلٹ ہلاک ہوئے جبکہ ایک زندہ بچ گیا، دونوں میں سے ایک ٹرینی پائلٹ اور دوسرا پائلٹ انسٹرکٹر کے فرائض انجام دے رہا تھا، فرانس کے وزیر دفاع سیبسٹین لیکرنو نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر خبر کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ طیارے شمال مشرقی فرانس کے شہر کولمبو لیس بیلز میں سینٹ ڈیزیئر فوجی تنصیب پر تعینات تھے اوریہ حادثہ پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق ایک پائلٹ زندہ ہے جو محفوظ حالت میں ہے جبکہ دیگر دونوں کی تلاش اب بھی جاری ہے۔