بائیوپک میں ارشدندیم کاکردارکون کرے گا؟فیصلہ ہوگیا

میرے لیے ارشد ندیم کا کردار ادا کرنا اعزاز ہوگا،عمرشہزاد

Aug 15, 2024 | 14:28:PM
بائیوپک میں ارشدندیم کاکردارکون کرے گا؟فیصلہ ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پیرس اولمپکس 2024ء میں پاکستان کے لیے40سال بعد گولڈمیڈل جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کی زندگی پر بننے والی فلم میں کون ان کاکرداراداکرے گا؟اس  کافیصلہ ہوگیاہے۔

قوم کو گولڈ میڈل کا تحفہ دینے والے ارشدندیم کی زندگی پر فلم بنانے کامطالبہ زورپکڑتاجارہاہےجس میں ان کی جدوجہدکودکھایاجائے گا،معروف اداکار ہمایوں سعید اور محسن عباس حیدر نے بھی ارشد ندیم کی بائیوپِک بنانے کامطالبہ کیاہے بلکہ محسن عباس حیدر نے تواس فلم میں ارشد ندیم کا کردار ادا کرنے کی خواہش کابھی اظہار کیاہے،لیکن مداحوں نے اس فلم میں ارشدندیم کے کردار کے لیے ہمایوں سعید اور محسن عباس حیدر کو مسترد کرکے اداکار عمر شہزاد کا انتخاب کرلیا ہے۔

مداحوں کااس حوالے سے کہنا ہے کہ اداکار عمر شہزاد کی جسامت اور قد ارشد ندیم جیساہے اس لیے اگر مستقبل میں ارشد ندیم پر کوئی فلم بنی تو اُن کا کردار کرنے کے لیے عمر شہزاد بہترین انتخاب ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب اداکار عمر شہزاد نے اپنے آفیشل انسٹاگرام کی اسٹوری میں مداحوں کے انتخاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ آپ سب کا بہت شکریہ، میرے لیے ارشد ندیم کا کردار ادا کرنا اعزاز ہوگا۔