ادھار پیسے واپس مانگنے پر شوہر نے بھائی سے ملکر بیوی قتل کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انوشہ جعفری)ادھا پیسے واپس کیوں مانگے؟ کراچی میں شوہر نے بھائی سے ساتھ ملکر بیوی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق سائٹ سپر ہائی وےپر گھر سے خاتون کی چھریاں لگی لاش برآمد ہوئی، خاتون کو اس کے شوہر اور اس کے بھائی نے مل کر قتل کیا ہے،ملزمان قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔
پولیس تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ خاتون کا شوہر بے روزگار تھا کچھ کماتا نہیں تھا ، خاتون خود کماتی تھی ،خاتون نے اپنے دیور کو ادھار پیسے دیے تھے ،خاتون نے جب اپنے دیور سے پیسے واپس مانگے تو خاتون کی اس سے تلخ کلامی ہوئی جس پردیور نے اس کے شوہر کے ساتھ مل کر خاتون کو قتل کردیا۔
واقعے کے بعد مقتولہ کا دیور اور شوہر فرار ہوگئے ،خاتون کو سکرو ڈرائیور اور چھری سے مارا گیاہے۔