فواد خان کا نیا گانا "تارا ڈائمنڈز" ریلیز ہو گیا

ماہین مصطفیٰ کی ڈائریکشن میں بننے والی ویڈیو تمام بڑے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دیکھی جا سکتی ہے

Aug 15, 2024 | 16:08:PM
فواد خان کا نیا گانا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار و گلوکار فواد خان کا نیا گانا "تارا ڈائمنڈز"ریلیز ہو گیا،الیکٹرانک پاپ اسٹائل میں  بنائی گئی اس گانے کی ویڈیو ایک امریکی میڈیا کمپنی کے بینر تلے ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

فواد خان کایہ گانا معروف  پاکستانی گلوکار علی عظمت کے مشہور گانے "تارا جلا"  اور امریکی گلوکارہ ریحانہ کے مشہور گانے"ڈائمنڈز" کا ایک خوب صورت امتزاج ہے جس میں دنیا بھر سے ماضی اور حال  کی بااثرشخصیات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے،اس میوزک ویڈیو میں پاکستانی بینڈ "کشمیر" کے مرکزی گلوکار بلال علی اور پاکستانی نژاد فلپائنی گلوکارہ ماریہ اونیرا بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اپنی فلم میں غیرملکی ہیروئن کیوں کاسٹ کی ؟شان کی بہن زرقاشاہدنے حقیقت بتادی

 ماریہ اونیرا نے فوادخان کی اس میوزک ویڈیو کا حصّہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک خاص موقع قرار دیاہے،دوسری جانب بلال علی بھی ایسے باصلاحیت فنکاروں کے ساتھ کام کرنے پر بہت پرجوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ لوگ ان کے اس تعاون  کو پسند کریں گے۔
 ایم ٹی جی کی بانی ماہین مصطفیٰ کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ ویڈیو تمام بڑے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دیکھی جا سکتی ہے۔