بھارتی کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی سے انکار

Aug 15, 2024 | 16:23:PM
بھارتی کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی سے انکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب  ڈیسک ) بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے سے انکار کر دیا، بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میزبانی کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق  سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیں آئی سی سی نے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کرنے کو کہا تھا جس کا ہم نے واضح الفاظ میں انکار کر دیا ہے، ہم نے اگلے سال ویمن ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی بھی کرنی ہے اور برسات کا موسم ہے تو ایسے میں تیاریاں اور بھی مشکل ہیں، میں ایسا کوئی اشارہ نہیں دینا چاہتا کہ ہم یکے بعد دیگرے ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے۔

 ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی بنگلادیش سے منتقلی پر  جے شاہ کا  کہنا تھا کہ  بنگلہ دیش کے حکام سے ابھی اس حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی،ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی بنگلادیش سے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی منتقلی پر حتمی فیصلہ 20 اگست تک متوقع ہے۔

خیال رہے کہ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بنگلادیش کے پاس ہے، ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 3 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک بنگلادیش میں شیڈول ہے۔