ڈالر کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی

Aug 15, 2024 | 18:45:PM
ڈالر کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)روپے کی قدر میں بہتری کیلئے حکومتی اقدامات کا اثر یا  کچھ اور  انٹر بینک میں ڈالر کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی ۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے  مطابق انٹر بینک میں ڈالر آج گزشتہ قدر پر ہی بند ہوا ،امریکی ڈالر 278 روپے 70 پیسے پر بند ہوا،دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسیچنج کی بات کریں تو یوم آزادی کے بعد پہلے روز کاروبار کا مثبت اختتام  ہوا ہے ، 100 انڈیکس میں 228 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، ہنڈرڈ انڈیکس 0.29 فیصد اضافے سے 78 ہزار 105 کی سطح پر بند ہوا،20.10 ارب روپے مالیت کے 59.10 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔