محکمہ موسمیات کی 16اگست سے بارشوں کے نئے سپیل کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ایک اور مون سون سلسلے کی پیش گوئی کر دی،ملک کے مختلف مقامات پر موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ 16اگست کی شام کو بحیرہ عرب سے ملک کے جنوبی علاقوں میں مون سون کی مضبوط ہوائیں داخل ہونگی،بلوچستان اور سندھ میں 16 سے 18 اگست تک موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی ہے،ملک کے بالائی علاقوں میں 20 اگست تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق 16 سے 19 اگست کے دوران سبی ہرنائی زیارت کوہلو جھل مگسی کیچ پنگور سمیت مختلف اضلاع میں معمول سے لے کر موسلا دھار بارش متوقع ہے،سندھ میں 16 سے 18 اگست کے دوران سکھر شکار پور کشمور جیکب آباد ٹھٹھہ بدین کراچی سانگھڑ میر پور خاص سمیت مختلف شہروں میں معمول سے لے کر موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد میں 16 سے 20 اگست تک راولپنڈی، گوجرانوالہ سیلاکوٹ ڈویژن سمیت سینٹرل پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے،جنوبی پنجاب میں 16 سے 17 اگست کے دوران چند مقامات پر نارمل اور چند مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ہے،اسی طرح 16 سے 20 اگست کے دوران بالائی کے پی کے سمیت پشاور، چارسدہ ،مردان ،ہنگو ،اورکزئی سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں نشیبی علاقہ زیر آب آسکتے ہیں،مختلف مقامات پر بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ سمیت ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ فرحت عباس کے استعفے کے بعد پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی لیڈر پنجاب کیلئے نیا نام سامنے آگیا